ویب ڈیسک:  پاکستان سے غیر قانونی تارکین کا انخلاء جاری ہے، 18 اپریل کو مزید 5 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔

پاکستان میں مقیم غیر قانونی افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء کا عمل جاری ہے، سرکاری اطلاعات کے مطابق 18 اپریل کو مزید 5 ہزار زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔

امریکا کا چینی بحری جہازوں کیلئے نئی  پورٹ  فیس کا اعلان ، اطلاق کب ہوگا؟

حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 971,969 تک پہنچ چکی ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
 

زیرحراست پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کہاں منتقل کردیا گیا؟

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: غیر قانونی افغان باشندوں

پڑھیں:

افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی طلال چوہدری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا سے ملاقات ہوئی۔

افغان وفد کی قیادت افغانستان کے قائمقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی کر رہے تھے۔ وفد میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین و وطن واپسی، پاکستان میں افغانستان کے سفیر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

ملاقات میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان بردار اسلامی ملک ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان باشندوں کی بے لوث خدمت کی ہے، قانونی طور پر آئندہ بھی آمد پر کھلے  دل سے خوش آمد کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈاکومنٹ رجیم کا مقصد ہے کہ کوئی بھی فرد بغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم نہ ہو ، افغان بہن بھائی ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں، کوشش ہوگی کہ انہیں وطن واپسی میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ 

ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر کےہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان

طلال چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں اعلیٰ طبی و دیگر سہولیات سے آراستہ 50 سے زائد ٹرانزٹ کیمپ قائم کیے گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ اور متعلقہ صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی نگرانی میں کمپلینٹ سیل قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے ساتھ گہرا رشتہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ ان کے بھائی چارے کا پورا حق ادا کر سکیں، پی او آر کارڈ کے حامل افغان باشندوں کو 30 جون  تک کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔ نائب وزیراعظم پاکستان کے سربراہی میں وفد افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے جلد افغانستان کا دورہ کرے گا۔ 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس؛ اپوزیشن لیڈر اور وزیر پارلیمانی امور کے درمیان لفظی گولا باری 

 افغانی قائمقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے چار دہائیوں سے افغان باشندوں کی مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دوطرفہ سیکورٹی اور تجارت مضبوط سے مضبوط تر ہو ۔ 

متعلقہ مضامین

  • 3387 مزید غیر قانونی افغان باشندے باحفاظت افغانستان روانہ
  • افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • مہلت ختم، اقدامات سخت، پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کے انخلا کا عمل مزید تیز
  • غیرقانونی افغان باشندوں کا انخلا، مزید 5 ہزار سے زائد افغانیوں کو بھیج دیا گیا
  • افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی طلال چوہدری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • غیرقانونی افغانوں کو کرائے پر رہائش، ملازمت دینے پر پابندی عائد