مصنوعی ذہانت :امریکہ میں 40 ہزار نوکریاں‘ کم از کم تنخواہ 90 ہزار ڈالر
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے گورنراینیشیٹیوز کے سائبر رینج سولوشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔معاہدے کے تحت کمپنی کا ٹیسٹ پا س کرنے والے طلباء کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس مفاہمتی یاد داشت کے تحت امریکہ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستانیوں کے لئے بھی 40 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ 90ہزار سے ایک لاکھ 30ہزار ڈالرز تنخواہ ہوگی۔طلباء کے ابتدائی اخراجات بھی کمپنی اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا 6 ماہ کا کورس کمپنی مفت دے گی ،پھر ٹیسٹ ہوگا ، ٹیسٹ پاس کرنے والا نوجوان نوکری حاصل کر سکے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے 20 طلبہ اور 7 طالبات نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
تقریب میں فرحان شوکت ہنجرا، فیصل پراچہ، اسامہ پراچہ، معاذ سعید، قاری محمد اسلم، قاری محمد نواز، قاری عمار، قاری عبدالرحمان، قاری اشرف اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا طلباء و طالبات ملک کے روشن ستاروں کی مانند ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔ قرآن حفظ کرانے پر اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا قران حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن کرنے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔