سالگرہ کی مبارکباد دینے کے عدنان صدیقی سے کتنے پاؤنڈز لیے؟ چاہت فتح علی خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92 ہزار 500 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب میں صرف سالگرہ کی مبارک باد کے لیے 100 پونڈز چارج کرتا ہوں۔ اب یہ کام میری مکمل پیشہ ورانہ مصروفیت بن چکا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ کئی پاکستانی فنکار بھی اپنے ڈراموں یا دیگر پروموشنز کے لیے مجھ سے ذاتی ویڈیوز اور اشتہارات بنواتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان
پڑھیں:
آٹے کی قیمت میں بڑی کمی
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 3400 سے کم ہو کر 2600 کے قریب آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی آنے کے بعد فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کر دی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1700 سے کم ہو کر 1500 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا بھی 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت بھی 110 روپے کلو ہو گئی۔