یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

صنعا (سب نیوز)یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ جمعرات کو راس عیسی کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 74 افراد ہلاک اور 126 سے زائد زخمی ہو گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جمعرات کو امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسی میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنے کیلئے حملہ کیا، یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے، نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا۔یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے جاری ہیں جن کا الزام امریکا پر عائد کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید، امریکا پر یمن میں فضائی حملوں کا الزام

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید، امریکا پر یمن میں فضائی حملوں کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

غزہ / صنعا: اسرائیل نے غزہ میں خیمہ بستیوں اور دیگر مقامات پر تازہ فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 21 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 15 افراد خیموں پر بمباری میں جاں بحق ہوئے۔ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی بندش کا ساتواں ہفتہ جاری ہے، جس کی وجہ سے بچوں میں غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غزہ سے رہا اسرائیلی یرغمالیوں کی ملاقات ہوئی، جس پر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن نے حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ “غزہ میں جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے”۔

ادھر یمنی حوثی باغیوں کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے دارالحکومت صنعا پر 12 سے زائد فضائی حملے کیے، جن میں ایک شہری ہلاک ہو گیا۔ حوثی میڈیا کے مطابق امریکی حملے الجوف صوبے کے علاقے الحزم میں بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
  • یمن پر تازہ امریکی حملے، شہداء کی تعداد 80 ہوگئی، صنعا میں شدید احتجاج
  • راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی حملے، واشنگٹن کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں، انصار الله
  • یمن، تیل کی بندرگاہ پر امریکی حملوں میں 74 افراد ہلاک ہوئے، حوثی باغی
  • یمن کی بندرگاہ پر امریکی حملوں میں 33 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • یمن پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 38 ہلاک، 102 زخمی
  • یمن میں آئل پورٹ پر امریکی حملوں میں کم ازکم 38 افراد شہید، 102 زخمی
  • امریکہ کایمن کی تیل بندرگاہ پر فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید، امریکا پر یمن میں فضائی حملوں کا الزام