کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے جانور کو کیسے ریسکیو کیا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
امریکی ریاست میساچوسٹس میں راہگیر اور پولیس نے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے برساتی نالے میں پھنسے جانور کو ریسکیو کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی
میساچوسٹس پولیس اور ایک مددگار راہگیر نے ہولیوک میں برساتی نالے میں پھنسے ریکون(ایک قسم کا جانور) کو بچانے کے لیے صابن کی جھاگ کا استعمال کیا، یہ جانور خشک نالے کی جالی کے سوراخ میں پھنس گیا تھا۔
ہولیوک پولیس چیف برائن کینن نے کہا کہ مقامی رہائشی فرنینڈو رویرا جونیئر نے پولیس کو کال کی، جس نے ہیریٹیج پارک میں نالے کی جالی میں ایک قسم کا جانور پھنسے ہوئے دیکھا تھا اور ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق
فرنینڈو رویرا نے جانور کو ریسکیو کرنے کی کوشش کے دوران کپڑے دھونے والے صابن کو جانور کے سر کو چکنا کرنے کے لیے استعمال کیا اور بالآخر جانور کو ریسکیو کرلیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا برساتی نالہ جانور راہگیر ریکون میساچوسٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا برساتی نالہ راہگیر ریکون میساچوسٹس جانور کو
پڑھیں:
لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
— فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔