کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔
گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔
https://www.express.pk/story/2756104/threats-to-ronaldos-family-major-security-changes-2756104
رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
https://www.express.pk/story/2754584/football-presenters-inappropriate-attire-sparks-debate-2754584رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ساتھ ہیں جبکہ انکے کُل 5 بچے ہیں، جس میں 2 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں جارجینا روڈریگز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم دونوں اپنے تعلقات کو پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں، جب مناسب وقت آئے گا، سب کو پتہ چل جائے گا۔
https://www.express.pk/story/2745718/cristiano-ronaldo-record-al-nassr-superstar-becomes-first-and-only-footballer-in-history-2745718دوسری جانب معروف فیشن تجزیہ کار ایلینا گارشیا کا کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی ڈائمنڈ-ایمبرڈ ڈیزائن کی ہے جو عام طور پر منگنی/شادی کے موقع پر پہنی جاتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جارجینا روڈریگز
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کرروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 685 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
حکام نے سمبڑیال، سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 800 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
لاہور میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 510 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اسی طرح سرانان بازار پشین کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 612 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب 2 گاڑیوں سے 54 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اُدھر ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کراچی پر AC یونٹ میں چھپائی گئی 9.6 کلو ہیروئن برآمد کرکے موقع پر موجود 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں سٹی بائی پاس سکھر کے قریب 4 خواتین سے 8 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ حاجی کیمپ پشاور میں ملزم سے 100 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔