وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسحاق ڈار کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے جہاں وہ افغان عبوری وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے بھی ملاقات کریں گے، کابل میں وزیرِ خارجہ کے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوگی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کے افغانستان سے مسلسل رابطے کے عزم کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی میتیں ایران سے پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی گئیں، بلوچستان انتظامیہ نے کوئٹہ پہنچنے پر میتیں وصول کیں اور ورثاء تک پہنچانے کا انتظام کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کل جائیں گے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو
اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, called on the acting Afghan Prime Minister, Mullah Muhammad Hassan Akhund.
Both sides exchanged views on key issues of mutual interest, including security, trade and transit cooperation, and… pic.twitter.com/7ntdUsgjCE
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 19, 2025
ترجمان کے مطابق ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں فریقین نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں پر اتفاق کیا۔
ان کا ایئرپورٹ پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا گیا جن میں وزیر مالیات و انتظام، وزارت خارجہ، ڈاکٹر محمد نعیم وردک، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل، مفتی نور احمد، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول، فیصل جلالی شامل تھے۔
پاکستان کے افغانستان میں مشن کے سربراہ، سفیر عبادت الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم کے وفد میں سیکرٹریز داخلہ و ریلوے سمیت وزارت خارجہ اور ایف بی آر سے سنیئر افسران شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان دفتر خارجہ دورہ کابل وزیر خارجہ