لاہور  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء ) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے۔ دھان موٹا چاول بیج کے 19300 تھیلے فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سیزن کے لیے دھان موٹا چاول کے بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تمام مارکیٹنگ سنٹرز پر وافر مقدار میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

دھان کا شہ زور بیج برائے موٹا چاول کسانوں کو 3800 روپے فی 20 کلوگرام میں فروخت کیا جائے گا جبکہ دھان کی نئی قسم جی ایس آر 6 کی قیمت 3400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دھان کی نئی قسم GSR-6 بھرپور پیداوار کی حامل ہے اور یہ کم دورانیے میں تیار ہو جاتی ہے۔ محدود سٹاک کی وجہ سے کاشت کار حضرات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دھان کا تصدیق شدہ بیج حاصل کریں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دھان کے بیجوں سے کسانوں کو فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہو گی اور پنجاب کا کسان خوشحال ہو گا۔ دھان کے کاشت کار گھر میں رکھے گئے بیج ہرگز استعمال نہ کریں اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج ہی استعمال کریں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیج

پڑھیں:

طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیئے: برطانوی میڈیا کا انکشاف

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا سمگل کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔

سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 5 لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتا نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان میں ٹیک اوور کے بعد تقریباً 10 لاکھ ہتھیار، فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لئے تھے۔

قندھار کے مقامی صحافی کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال تک امریکی اسلحہ کھلی مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا، جبکہ اب یہ تجارت خفیہ طریقے سے جاری ہے۔

طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کے تحفظ اور ذخیرہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، سمگلنگ یا نقصان کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے سیگار نے ہتھیاروں کی کم تعداد کی اطلاع دی، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے 85 ارب ڈالر کے جدید امریکی ہتھیار افغانستان میں چھوڑے گئے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم
  • کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو حکومت چھوڑ دیں گے، نثار کھوڑو
  • طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیئے: برطانوی میڈیا کا انکشاف
  • پنجاب بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کا آغاز
  • کلونجی، بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ