پاکستان اور مصر کا شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
حال ہی میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور مصری سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کی تجویز زیر غور لائی گئی اور تکنیکی تعاون اور طبی شعبے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ مصری ماہرین کا وفد بہت جلد پاکستان آئے گا اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مدد فراہم کرے گا۔
ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ مصر کے سفیر کی مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیر صحت مصطفی کمال مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں مصر کی نمایاں کامیابی قابل ستائش ھے۔ انہوں مصری سفیر کو وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کی کامیاب پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
مصری سفیر نے مصر کے ماڈل کو اپنانے پر پاکستان کی تعریف کی اور پاکستان کو تکنیکی معاونت، تربیت اور آگاہی مہمات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سفیر کا کہنا تھا کہ تکنیکی تعاون کی ضرورت کے پیش نظر مصر سے ماہرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ مصطفی کمال نے مصری ماہرین کی پاکستان آمد کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ پاکستان مصر کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیپاٹائٹس سی مصطفی کمال کے خاتمے
پڑھیں:
پاکستان-ہنگری بزنس فورم ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،جام کمال خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے،ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں منعقد ہونے والے پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور تجارتی وفد کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے 17 ممتاز کاروباری رہنماؤں پر مشتمل وفد اس بزنس فورم میں شرکت کر رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے ،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے۔ جام کمال نے کہا کہ ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں بھی فورم میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹریڈ فسیلیٹیشن پورٹل سے درآمدات و برآمدات میں آسانی پیدا ہوگی،اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے مخصوص علاقوں کی برآمدات کو فروغ ملے گا اس کے علاؤہ ای-کامرس اور ٹرانس شپمنٹ پالیسی سے ڈیجیٹل معیشت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے بزنس ٹو بزنس سیشنز سے تجارتی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے اور پاکستان اور ہنگری کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط ہوں گے۔