گلف ممالک کا انسدادِ منشیات کیلئے پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
—اسکرین گریب
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پاک گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔
وفد میں متحدہ عرب امارات کے محکمۂ اینٹی نارکوٹکس کے ڈی جی بریگیڈیئر سعید عبداللّٰہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس کرنل رشید ساری اور سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس میجر جنرل سعد بن سعود شامل تھے۔
عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈیئر محمدصالح علی اور بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد خالد بھی وفد کا حصہ تھے۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔
وزیرِ داخلہ نے پاک جی سی سی کانفرنس میں شرکت پر یو اے ای، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، عمان کے وفود کا شکریہ ادا کیا۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاک جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے متعلق آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے کامیاب کانفرنس پر اے این ایف اور گلف تعاون کونسل کے مندوبین کو مبارک باد دی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں رواں سال کے آخر تک پاک جی سی سی ممالک کے نارکوٹکس وزراء کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مندوبین نے انسدادِ منشیات کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک منشیات کے سدباب کے لیے جی سی سی وزراء کے ساتھ ایک فورم پر فیصلے لیے جائیں گے، انسدادِ منشیات سے متعلق سفارشات کے نتیجے میں باہمی تعاون مزید مضبوط ہو گا، باہمی تجاویز کی روشنی میں مؤثر حکمتِ عملی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کر سکتے ہیں، جی سی سی کے تمام ممالک ہمارے لیے نہایت قابلِ احترام ہیں، ہم نے اینٹی نارکوٹکس کے ادارے کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا ہے، ماضی میں بھی مشترکہ آپریشن کیے ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کے سدباب کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مندوبین نے پاکستان کی جانب سے انسدادِ منشیات کے ضمن میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اینٹی نارکوٹکس محسن نقوی منشیات کے کے ڈی جی
پڑھیں:
ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ،ملاقات میں ایتھوپیا پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایتھوپیا کے سفیر نے وزیر داخلہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،جمال بکر عبداللہ نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سفیر جمال بکر عبداللہ نے امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے فروغ کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔