اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز  اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے اسلام آباد  ہائی کورٹ پہنچے جہاں پی ٹی آئی رہنما بائیومیٹرک تصدیق  کروانے کے بعد باقاعدہ طور پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر  کریں گے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے اس سے قبل بھی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے آرڈر کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، تاہم توہین عدالت کی پہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی تھی۔

بنگلا دیش کی پاکستان سے 71 سے قبل کے 4.

52 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مطالبے کی تیاری شروع، بنگالی میڈیا نے دعویٰ کردیا

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی ہیں۔ ان کے علاوہ  تحریک تحفظ آئین کے رہنما اخونزادہ حسین بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلام آباد عدالت کی

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ جا پہنچا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے ہائیکورٹ کا رخ کیا جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد دونوں رہنما باقاعدہ درخواست دائر کریں گے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا چکی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی جانب سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی مگر اس عدالتی حکم کے باوجود انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پہلی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا تھا اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں اس کے علاوہ تحریک تحفظ آئین کے مرکزی رہنما اخونزادہ حسین نے بھی عدالت میں اپنی موجودگی یقینی بنائی معاملے کی سنگینی اور عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی کے باعث یہ کیس ایک بار پھر سیاسی و قانونی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • عدالت کابڑا فیصلہ،شادی ہالز و مارکیٹوں کےخلاف کارروائی روک دی گئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا شادی ہالز،مارکیٹوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا