بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ 2007 کی مقبول فلم آوارہ پن کے اس سیکوئل کا اعلان عمران کے 46ویں یومِ پیدائش پر کیا گیا، جو اب تیاری کے مراحل میں ہے۔

عمران نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک پرانا سحر دوبارہ زندہ کرے گا اور لوگوں کے دلوں کو چھوئے گا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی ابتدائی فلموں کی موسیقی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا، ’اگلے سال ایک چارٹ بسٹر البم دوں گا، جو پرانی یادوں کو تازہ کرے گا۔‘ عمران نے واضح کیا کہ ان کے ماضی کے مقبول گانوں کا کریڈٹ انہوں نے کبھی نہیں لیا اور وہ محض اتفاقاً ہٹ ہو گئے۔

انہوں نے مشہور آنجہانی گلوکار کے کے (KK) کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

یاد رہے کہ فلم آوارہ پن 2 کی ہدایت کاری نتن ککڑ کر رہے ہیں اور اس کی کہانی بلال صدیقی نے لکھی ہے۔ فلم 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے علاوہ عمران ہاشمی اپنی تیلگو فلم OG اور ویب سیریز گراؤنڈ زیرو میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران ہاشمی ا وارہ پن 2

پڑھیں:

پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے، زرتاج گل

راولپنڈی:

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے۔

9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ آج 12 مقدمات کی سماعت ہے، یہ تمام بوگس مقدمات ہیں ۔ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے ۔ عمران خان کی بہنیں چار چار گھنٹے جیل کے باہر بیٹھی رہتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران سے ملاقات کی لسٹ میں نام درج ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ جیل کے باہر ہمارا محاصرہ کیے رکھا گیا ہے ۔ کل گجرانولہ میں تھی تو وہاں مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ۔ گجرانولہ میں میرے خلاف مقدمات درج ہیں ۔

زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔ خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، عالیہ حمزہ کو بھی کل گرفتار کیا گیا۔تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کے بہت برے حالات ہیں۔ فیڈرل اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پارلیمانی لیڈر ہیں، اس کے باوجود 5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی پرفارمنس صرف ٹک ٹاک پر نظر آتی ہے۔

پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے ہمارے امیدوار جیتے ہیں، مگر فارم 47 پر ہروا دیا گیا۔ سندھ کا پانی خود فروخت کر کے اب رونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ 9مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے، زرتاج گل
  • یاد رکھنا عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب کی بیوروکریسی کو دھمکیاں
  • وہاج علی کی جذباتی انسٹاگرام اسٹوری مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
  • وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر،عمران باہرآتے نظرنہیں آتے،واوڈا
  • ایرانی وزیرخارجہ کا 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف یقینی بنانے کا وعدہ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بشر یٰ بی بی کی بہن کا نیا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
  • چین کی شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کا افتتاح