سٹی42:  پنجاب کے محنت کشوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ماہانہ راشن کارڈ پروگرام کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صنعتی مزدوروں کے لیے 40 ارب روپے مالیت کا راشن کارڈ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کے 12 لاکھ 50 ہزار صنعتی محنت کشوں کو راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ یکم مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز باقاعدہ طور پر لانچ کریں گی۔

فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں جل کر خاکستر

پنجاب حکومت اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 20 ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ لیبر اور سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ سے مزید 10، 10 ارب روپے دیے جائیں گے۔

راشن کارڈ بینک آف پنجاب کے ذریعے جاری کیے جائیں گے جبکہ اس کارڈ کے ذریعے ماہانہ کتنی رقم فراہم کی جائے گی اس کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔

پنجاب حکومت اس اقدام کے لیے باقاعدہ قانون سازی بھی کرے گی۔ راشن کارڈ گھرانے کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر 84 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ،6 افراد ہلاک،پانچ زخمی

مزید یہ کہ بی آئی ایس پی اور دیگر سرکاری گرانٹس حاصل کرنے والے صنعتی مزدور بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 راشن کارڈ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو 3 مرلے کا پلاٹ مفت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جاچکے ہیں، جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلے پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئر فراہمی کے پروگرام کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد بہت سارے لوگوں کو پیچھے چھوڑ جانے کے اہل ہیں اور اگر حکومت تھوڑی سی ان کی اسپورٹ کردے تو ان کی زندگیوں میں کتنا بڑا فرق آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں، مریم نواز کا کلچرل ڈے تقریب سے خطاب

مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر کسی گھر میں کوئی بچہ معذور ہوجائے یہ معذوری صرف اس بچے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس سے پورے خاندان کو تکلیف ہوتی ہے،خصوصی افراد کے لیے فلاحی منصوبے حکومت کی ترجیح ہے، دعا ہے کہ تمام خصوصی افراد اپنی زندگی بہتر طور پر گزاریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کے ہیروز یہاں وہیل چیئرز پر موجود ہیں، ریاست ماں کی طرح ضرورت مندوں کاخیال رکھتی ہے،خصوصی افراد کی خدمت کرنا میراخواب ہے، حکومت کسی ضرورت مند فرد تک پہنچنا چاہے تو پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں، مریم نواز کا سروسز اسپتال کا سرپرائز دورہ

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے اب اقدار کا رخ بدلا ہے، اقتدار کا رخ ان لوگوں کی طرف ہوگیا جن کا حق بنتا ہے، وزیراعلیٰ کا کام اے سی والے کمرے میں بیٹھنا نہیں عوام کی خدمت کرناہے، خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ 10 ہزار فراہم  کیے جارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب میں راشن کارڈ کا اجرا کرنے جارہے ہیں، ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کریں گے، راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات کا کچھ مداوا ہوسکے گا، خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو ضرور رجسٹر کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی دوران اجلاس ’آسان کاروبار کارڈ‘ کے صارفین سے ٹیلی فونک گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میں خصوصی افراد کے اہل خانہ کا دکھ جانتی ہوں، ریاست ضرورت مندوں کا خیال کرتی اور کمزور افراد کی آواز سنتی ہے، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور ان کے سیکریٹری کو شاباش دیتی ہوں، ان کی ٹیم نے میرا خواب پورا کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عوام کے دکھ درد میں شریک نہیں ہو گی تو کوئی دوسرا کیسے جائے گا، 30 لاکھ افراد کو دروازہ کھٹکھٹا کر ان کا حق پہنچایا گیا،  جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلہ کا پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا، اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جاچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پنجاب خصوصی افراد راشن کارڈ مریم نواز وزیراعلی

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
  • مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا
  • ساڑے 12 لاکھ راشن کارڈز، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو 3 مرلے کا پلاٹ مفت دینے کا اعلان
  • مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
  • حکومت کا رائٹ سائزنگ منصوبے کے تحت 30 ہزار 968 سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا کسانوں کیلئے بڑے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
  • حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام، گندم کاشتکاروں کیلئے 15 ارب روپے کا پیکج منظور