Daily Mumtaz:
2025-04-19@12:18:24 GMT

عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل فروری 2025ء میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویؐ میں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔

شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن کیا، ان کا عروسی جوڑا ہلکے سنہری رنگ کا تھا، جس پر نفیس کام کیا گیا تھا اور وہ نہایت باوقار اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

دوسری جانب دولہا عمر شہزاد نے ہلکی آف وائٹ اور سنہری رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قلا پہنا، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا رہا تھا۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے بھی شریک ہوئے، اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان تقریب کی رونق بنے۔

شادی کی تقریب کا ماحول خوش گوار اور محبت بھرا تھا جہاں ہر طرف خوشیوں اور دعاؤں کا سماں تھا۔

تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمنائیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شانزے لودھی

پڑھیں:

سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی خطرناک حد کو چھو گیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سنہری ہلچل جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔

سونے کی اس تیز رفتاری نے زیورات کے خریداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جبکہ سرمایہ کار اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت خراب
  • پارا چنار: شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل
  • پارا چنار میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے متعدد مہمانوں کی طبعیت خراب ہوگئی
  • اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی,تصاویر سوشل پر وائرل
  • ہزارہ میں انوکھی شادی، 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
  • ہزارہ میں انوکھی شادی: 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
  • چین اور ملائیشیا کے درمیان نئے “سنہری 50 سال” مزید بہتر ہوں گے ، چینی میڈیا
  • انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیہ میں آغاز، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
  • سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ