بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و معتدل ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار ہے۔
خیبر پختون خوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آج آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
جنوبی اضلاع میں درجۂ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
—فائل فوٹوآزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
وادیٔ نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب چترال میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، گزشتہ رات تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی ریلا گزرا، جس سے راستے اور گھر متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر سندھ میں حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور، جیکب آباد سمیت اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔