کیا بادشاہ تارا ستاریا کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سوشل میڈیا پر تارا سوتاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق اداکارہ تارا سوتاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور اس بار ان کا نام معروف بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک رئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے مذاق میں بادشاہ کو تارا کا نام لے کر چھیڑا۔ شلپا کے اس تبصرے پر بادشاہ شرما گئے، جس پر ناظرین نے فوری ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
واضح رہے کہ تارا سوتاریا اس سے قبل اداکار آدر جین کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں، تاہم دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی اور جین نے کسی اور سے شادی کرلی۔ ان کے بریک اپ کے بعد سے مداح ان کی ذاتی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ابھی تک تارا یا بادشاہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل
پاکستان شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی گئی ہیں جہاں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔ ان کی مہندی کی رنگا رنگ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ایک ویڈیو میں انوشے اشرف کو عروسی لباس زیب تن کیے اسٹیج پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر انوشے کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیوز پر بھرپور ردعمل دیا جارہا ہے۔
انوشے کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
یاد رہے کہ انوشے اشرف گزشتہ برس 30 جون کو اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ نکاح کے بندھن بھی بندھی تھیں جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔