ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔عارف حبیب رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل سے بڑھ کر 238 ملین بیرل ہوگئے، جو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درآمدات میں کمی کے لیے نئی امنگ ہے۔
مقامی وسائل میں بہتری سے توانائی کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کا عمل ممکن ہو سکا ہے۔
وزیر اعظم کا انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ اور قانونی شکنجے میں لانے کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے ذخائر
پڑھیں:
دنیا کا وہ ملک جہاں پہلی بار اے ٹی ایم نصب ہوا؛ افتتاح وزیراعظم نے کیا اور کیک بھی کاٹا
دنیا بھر میں پیسے نکالنے کے لیے جگہ جگہ اے ٹی ایم نصب ہیں یہ وہ سہولت ہے جو بلا تفریق ہر جگہ دستیاب ہے لیکن ٹھہریے! ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی۔
بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنھوں نے تووالو نامی ملک کا نام سنا ہوگا۔ 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہونے کے باعث یہ ملک باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔
تووالو کا رقبہ محض 10 اسکوائر میل ہے۔ یہ آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحر الکاہل میں واقع ہے جہاں صرف ایک ایئرپورٹ ہے۔
ہفتے میں اکثر دن ایئرپورٹ کا رن وے خالی رہتا ہے جسے مقامی افراد کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ہر ہفتے چند پروازیں پڑوسی ملک فجی سے توالو پہنچتی ہیں۔ اس ملک کا بلند ترین مقام بھی سطح سمندر سے محض 15 فٹ بلند ہے۔
اس ملک میں اب کہیں جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی اور خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر ملک کے وزیراعظم بھی موجود تھے جنھوں نے اے ٹی ایم کی تنصیب کو اہم ترین سنگ میل قرار دیا۔
نیشنل بینک آف تووالو کے جنرل منیجر سیوسی ٹیو کہا کہ اے ٹی ایم کی تنصیب اہم پیشرفت ہے جو تووالو کے عوام کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گی۔