اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ روز اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر کے دوران اچانک آسمان نے اولے برسائے اور شدید ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اسی طرح کی ژالہ باری دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب موسم بدل رہا ہوتا ہے تو اس طرح کے ایونٹ ہوتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں نے ہمارے خطے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اس طرح کی شدید ژالہ باری مستقبل قریب میں دوبارہ ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کو اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی تھی جس کے سبب سیکڑوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ دیگر کئی نقصانات ہوئے تھے، ژالہ باری سے فیصل مسجد کی کھڑکیوں کے شیسے بھی ٹوٹ گئے تھے۔
علاوہ ازیں ژالہ باری کے دوران گرنے والے اولے اتنے بڑے تھے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور سڑکوں و پارکوں نے گویا سفید چادر اوڑھ لی تھی۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد میں گذشتہ روز ژالہ باری سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، شیشے اور ونڈ اسکرین ٹوٹ گئے

بدھ کو اسلام آباد میں شدید ژالہ باری کے باعث سب سے زیادہ نقصان گاڑیوں کو پہنچا، گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئیں، ڈینٹ بھی پڑے۔ 

کئی گھروں کی کھڑکیاں، سولر پینلز اور ائیر کنڈیشنرز کے آؤٹرز ٹوٹ گئے۔ سڑکوں پر موجود شہریوں کو چوٹیں بھی آئیں۔ درختوں کے پتے جھڑگئے اور پرندے بھی جان سے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز یکایک ہونے والی ژالہ باری کے باعث شہریوں کے نقصانات ہوئے۔ بڑے سائز کے اولوں نے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز، شیشے، بمپرز اور سائیڈمررز توڑ دیے۔

زیادہ تر نقصانات سیکٹرز ایف سکس، ایف سیون، ایف ٹین، جی الیون اور ای الیون میں ہوئے۔ شدید ژالہ باری سے سولر پینلز بھی شدید متاثر ہوئے، جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے درختوں کے پتے جھڑ گئے۔ شدید ژالہ باری سے بڑی تعداد میں پرندے بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ژالہ باری سے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچا۔ ژالہ باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

موسلا دھاربارش اور تیز ہوا سے درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ 

ماہرین نے اسے گزشتہ دہائی کی بدترین ژالہ باری قرار دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں ژالہ باری معمول کی بات ہے، لیکن اسلام آباد میں پڑے اولوں کے سائز کافی زیادہ بڑے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے،گرج چمک شروع ،شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
  • اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
  • اسلام آباد میں گذشتہ روز ژالہ باری سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، شیشے اور ونڈ اسکرین ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان:   محکمہ موسمیات
  • اسلام آباد میں دوبارہ شدید ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • اسلام آباد میں شدید ژالہ باری،  گاڑیوں اور املاک کو نقصان