پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کہا ہے کہ ملک میں پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کی باتیں ہو رہی ہیں۔
لاہور میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام فن کار برادری سے مل کر آج بہت خوش ہوئی ہوں، ہم فن کاروں کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی شان دار تقاریب شروع کرنے پر عظمیٰ بخاری کو شاباش ہے، بہت اچھی اور خوبصورت پرفارمنسز پیش کی گئیں، دنیا میں بھنگڑے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا میوزک سن لیں، بلے بلے ٹور پنجابن کا کوئی جوڑ نہیں، ترکیہ گئیں جہاں میں نے کلچر شو دیکھا وہ اپنی ثقافت پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، پنجابی زبان پرہم سب کو فخر ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب ہم سعودی عرب میں جلاوطن تھے تو مجھے اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، وہاں بارش ہوئی تو میں وطن کی مٹی کو یاد کر کے روتی تھیں، میں محب وطن پاکستانی ہوں، مجھے پنجاب کے کلچر، میوزک اور ہر چیز سے بہت پیار ہے، مجھے پنجاب میں ہر جگہ عزت ملتی ہے اور لوگ بیٹی اور بہن بنا کر پکارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگریزی سیکھنی بھی چاہیے لیکن جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں تو ہمیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے، 30 برسوں سے میلوں، جشن، تقاریب کا سلسلہ رکا ہوا تھا جس سے ہم نے دوبارہ شروع کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میلوں میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہم نے میلہ چراغاں بحال کیا، پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہیں، یہی پیسہ حکومتوں کے پاس ہمیشہ سے تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ آج اسٹاک ایکسچینج نے نئے ریکارڈ بنا دیے ہیں، آج محب وطن قیادت موجود ہے جس سے عوام کا احساس ہے، مجھے رات کو مشکل سے نیند آتی ہے کہ مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ذمہ داری ہے کہ پنجاب کے 15 کروڑ عوام کی روزی روٹی کا خیال رکھوں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پنجابی زبان لازمی سکھائیں ہماری جو روایات ہے اس کو اپنے بچوں میں ضرور متعارف کروائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ فن کاروں کے لیے کچھ ایسا کروں جو کبھی کسی نے نہ کیا ہو، فن کاروں نے اپنی زندگیاں اپنے فن کے لیے وقف کیں تو ہم انہیں کچھ لوٹانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرے، پنجاب ہنستا و بستا رہے، ہماری آدھی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں اردو کے ساتھ پنجابی بھی فخر سے بولنی چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ میری بھی ذمہ داری ہے 15کروڑ عوام دو وقت کی روٹی کھا کر سوئیں، اسی لیے آٹے کی قیمت کم کی گئی، سبزی کی قیمت کم کی گئی، ہمارے آنے والا ہردن یہ ملک ترقی کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی باتیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز
پڑھیں:
’ دوستی نہ کرنے پر دھمکیاں دیتا ہے اور۔۔‘‘ لڑکی نےن لیگی ایم پی اے کے بھتیجے پر سنگین الزام لگا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔
سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
مزید :