ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
فروری 2025ء میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مارچ 2025ء میں جاری کھاتہ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، فروری 2025ء میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا جاری کھاتے ایک ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو ایک ارب 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال اسی عرصے میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات 7 ارب ڈالر زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ ترسیلات کی مالیت 21 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں، رواں مالی سال اسی عرصے کے دوران ترسیلات کی مالیت 28 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاری کھاتے لاکھ ڈالر مالی سال ایک ارب
پڑھیں:
چین پر نئی امریکی پابندیوں سے تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
امریکا کی جانب سے چین پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی دو ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 67.85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر پابندیاں برقرار رہیں اور سپلائی میں مزید رکاوٹیں آئیں تو مستقبل میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
Post Views: 3