Express News:
2025-04-19@07:03:34 GMT

انوکھی شادی: 90 سالہ شخص اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنےبیٹے کی دلہن لانے کاخواب رکھتا تھا۔

دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹا کی بارات پشاورسےلائی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فٹ بالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اسٹوری شیئر کی ہے جس نے ان کی خاموشی سے منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

انسٹا اسٹوری میں جارجینا نے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کی انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے اسی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس میں عام طور پر منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش
اس کے ساتھ ہی عربی میں کیپشن لکھا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں بُری نظر سے محطوظ رکھیں، آمین۔

خیال رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی 31 سالہ گرل فرینڈ جارجینا 2016ء سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی 2 بیٹیاں 7 سالہ عالیانہ 2 سالہ بیلا بھی ہیں۔

رونالڈو نے جارجینا کو شادی کیلئے پروپوز کیوں نہیں کیا؟
جارجینا کی انسٹا اسٹوری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند دنوں قبل کرسٹیانو رونالڈو نے ایک نیٹ فلکس شو کو انٹرویو دیتے ہوئے جارجینا سے طویل عرصے سے رشتے میں ہونے اور بچوں کے ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ پر کھل کر گفتگو کی۔

فٹ بالر نے مذکورہ شو میں بتایا کہ انہوں نے اب تک جارجینا کو شادی کے لیے پروپوز کیوں نہیں کیا۔

کھلاڑی نے بتایا کہ میں صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، دیگر معاملات کی طرح جب مجھے کلک ہو گا کہ اب مجھے جارجینا سے شادی کر لینی چاہیے تو میں کر لوں گا، وہ وقت کبھی بھی آ سکتا ہے شاید چند دنوں میں، چند ہفتوں، مہینوں یا سال میں اور جارجینا یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں۔

مذکورہ انٹرویو کے بعد جارجینا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر نے ان دونوں کی خاموشی سے منگنی کی خبروں کو پھر گرم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، بلکہ اس سے قبل 2022ء میں بھی اسی طرح انگوٹھی کی تصویر شیئر کرنے پر ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے کی شادی،معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرکے دکھادیا
  • 54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ہزارہ میں انوکھی شادی، 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
  • ہزارہ میں انوکھی شادی: 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
  • شوبز کی چمک میں بھی بیوی سے سچی محبت ،شجاع اسد کی انوکھی لو اسٹوری
  • حارث رؤف نے اپنی سب سے بڑی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
  • 48 سالہ رندیپ ہوڈا نے دیر سے شادی کرنے کی وجہ بتادی
  • رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش
  • نہ شادی پر کسی کو سلامی دیتا ہوں نہ ہی لیتا ہوں، قمر زمان کائرہ