پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ، اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے اور گرمی کے لحاظ سے موزوں کپڑے پہن کر آئیں۔ اسکے ساتھ ہی غیر نصابی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں تاکہ طلبہ دھوپ اور گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔اسکول میں کلاس رومز میں پنکھوں اور وینٹیلیشن کے نظام کو فعال حالت میں رکھا جائے تاکہ اندرونی ماحول قدرے معتدل رہے۔ طلبہ کو ممکنہ حد تک کور ایریاز میں رکھا جائے اور دھوپ میں لے جانے سے گریز کیا جائے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ان گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ اقدامات طلبہ کی صحت اور تحفظ کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیما) نے پارٹنر اسکولوں کے لیے نئی شرائط متعارف کرواتے ہوئے ایک ہزار 600 سے زائد پارٹنر اسکولوں کے لائسنس منسوخ کردیے گئے۔
منسوخ کئے گئے لائسنسوں میں بڑی تعداد ان سکولوں کی ہے جو این جی اوز اور انفرادی شخصیات کو دیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟
پیما نے ان اسکولوں کو دوبارہ ٹھیکے پر دینے کے لیے 10 مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں، اسکول مالکان کو 10 ہزار روپے فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔
پیما اسکولز لائسنس پنجاب کے صوبائی کنوینیئر صداقت حسین خان لودھی کا کہنا ہے کہ 3 سالہ کنٹریکٹ کے دوران اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 6 ہزار کے قریب اسکولز آؤٹ سورس کرنے کا اعلان
ان کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کے اختتام پر اچانک شرائط سخت کرکے لائسنس منسوخ کرنا پارٹنر اسکولوں کے ساتھ ناانصافی ہے، پیما اپنا فیصلہ واپس لے اور اسکولوں کے لائسنس بحال کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکولز پارٹنر اسکولز پاکستان پنجاب پیما لائسنس منسوخ