City 42:
2025-04-19@07:17:07 GMT

راولپنڈی: گیس لیکیج دھماکے سے تین کمسن بچیوں سمیت چار زخمی

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں موڑا دیال میں پیش آیا۔

حادثے میں 3 کم سن بچیوں کے ساتھ ایک لڑکی بھی زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان:   محکمہ موسمیات

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 18اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقے اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی نارووال، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور لاہور شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے .موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔شہری اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ضروری پیشگی انتظامات رکھے.آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مردان: زہریلے کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر
  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا؛ خواتین سمیت 3 افراد جھلس گئے
  • کراچی: کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
  • اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان:   محکمہ موسمیات
  • راولپنڈی: گیس لیکیج سے دھماکا، 3 کم سن بچیوں سمیت 4 زخمی
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • راولپنڈی میں طوفان اور بارش کے حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
  • راولپنڈی اور جہلم میں طوفانی بارش کے باعث دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق، آٹھ زخمی