راولپنڈی: گیس لیکیج سے دھماکا، 3 کم سن بچیوں سمیت 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی کلی خزان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں موڑا دیال میں پیش آیا۔
حادثے میں 3 کم سن بچیوں کے ساتھ ایک لڑکی بھی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی
صوابی (اوصاف نیوز) صوابی کے علاقے ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی، کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے اقبال حسین کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق
جاں بحق شہری کی لاش نکال لی گئی، کشتی میں موجور دو مقامی افراد میں ارشد اور جنید زخمی ہوگئے، جبکہ دو افراد واصف شاہ اور حسیب معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں کو باچا خان ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی