وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا۔  

اسلام آباد کی شہری فہمیدہ بی بی کی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کارروائی کی۔ فوسپاہ کے حکم پر فہمیدہ بی بی کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔  

فوسپاہ کے مطابق فہمیدہ بی بی نے زمین پر قبضے کیخلاف شکایت درج کروائی تھی۔ قانونی مالک ہونے کے باوجود انہیں زمین کا قبضہ نہیں مل رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو دلوانے کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔

مزید پڑھیں: وفاقی محتسب نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے آدھا حصہ دلوا دیا

ڈی سی اسلام آباد آفس کے مطابق زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو مل چکا ہے۔ فوسپاہ نے خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ ایکٹ 2020 کے تحت حکم جاری کیا تھا۔   

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی وفاقی محتسب اسلام آباد

پڑھیں:

حاجیوں کے لیے خوشخبری؛ اے سی خیمے اور بہترین ٹرانسپورٹ و رہائش کا انتظام ؛ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے ہونگے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے اس بات حاجیوں کے لیے اچھے انتظام کیے ہیں، کوشش ہے کہ حاجیوں کو بہترین سہولیات اور معلومات فراہم کی جائیں۔جی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ  سب سے بڑا مقصد یہ ہے حاجیوں کو سہولیات اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولیات ہیں، حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں، ان خیموں میں پہلے سامان نیچے رکھتے تھے، اب سامان کے لیے چھت ہو گی۔ حاجیوں کے لیے اچھا ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بنایا گیا ہے، میدان عرفات کے لیے 70 فیصد حاجیوں کو ٹرین سے روانہ کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے، 2013 سے 2018 تک سب سے سستا اور اچھا انتظام اس وقت کیا گیا تھا۔

ایسٹر ؛ مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پینشن ایڈوانس ادا کی جائیگی

متعلقہ مضامین

  • حاجیوں کے لیے خوشخبری؛ اے سی خیمے اور بہترین ٹرانسپورٹ و رہائش کا انتظام ؛ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
  • وفاقی محتسب کے افسران کی پنڈ دادن خان میں کھلی کچہر ی،حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقا می سر برا ہان کیخلاف کا رروائی نے کا فیصلہ
  • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آغاز — ملکی ترقی، آئی ٹی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات اور نجکاری پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات
  • ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروا دیا، تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا
  • ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروا دیا
  • وفاقی حکومت نے ججز تبادلہ کیس میں تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز تبادلے کے خلاف آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ٹرانسفر ججز کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ