پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) کمبوڈیا میں مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) 17 اپریل سے کمبوڈیا کے قومی ٹیلی ویژن، فریش نیوز نیٹ ورک، فیری ٹی وی، جن فنگ ٹی وی سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) میں ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی آموزش اور جدیدیت جیسے موضوعات پر چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا بغور انتخاب کیا گیا ہے،جو بین الاقوامی نقطہ نظر سے چینی طرز کی جدیدیت کی ثقافتی بنیاد کو ظاہر کرتا ہے۔ 12 سے 17 اپریل تک ، کمبوڈیا ڈیلی اور میٹروپولس ڈیلی جیسے مقامی اخبارات نے پروگرام کی نشریات کے حوالے سے پیشگی خبردی۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کی سرکاری ویب سائٹ، کمبوڈیا کی نیوز ایجنسی، کمبوڈیا کے قومی ریڈیو کی ویب سائٹ، فریش نیوز نیٹ ورک، فیری ٹی وی کی ویب سائٹ، کمبوڈیائی چینی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ، سور ہارن ٹری نیوز نیٹ ورک، کمبوڈیا نیشنل میڈیا نیٹ ورک، نیو کمبوڈیا نیٹ ورک، نیو نوم پین نیٹ ورک، نوم پین ڈیلی نیٹ ورک اور کمبوڈیا کے دیگر مین اسٹریم میڈیا نے متعلقہ رپورٹس بھی جاری کیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے ویب سائٹ نیٹ ورک
پڑھیں:
چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز کنگڈم ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی، چینی وزارت دفاع
چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز کنگڈم ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ
امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ” پروگرام سے لے کر “آپریشن الیکٹرک کرٹن” تک، امریکہ نے سائبر اسپیس میں جو چاہا وہ کیا ہے، اور نگرانی، چوری اور سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، اور یہ پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔
چین کو بدنام کرنے سے امریکی”ہیکرز کنگڈم ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک پر سائبر حملے بند کرے اور ذمہ دارانہ قول و فعل کے ساتھ انسانیت کو ایک واضح اور محفوظ سائبر اسپیس واپس کرے۔