Express News:
2025-04-19@07:35:28 GMT

خان صاحب کے پیچھے تمام لیڈر شپ متحد ہے، نعیم حیدر

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے پیچھے تمام لیڈر شپ متحد ہے اور ہماری جو ایفرٹس ہیں وہ صرف اور صرف اس لیے ہیں ہمارا ملک جو ہے اس کی سلامتی کے اوپر کوئی کمپرومائز نہیں ہے، ہمارا جو دفاع ہے ہماری جتنی بھی خارجہ پالیسی ہے وہ آزاد ہونی چاہیے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے اصولوں پر ، اپنے موقف پر اور اس ملک کی خاطر جنگ لڑ رہے ہیں، آج اسی وجہ سے خان صاحب جیل میں ہیں اور باقی لیڈر شپ بھی ہے، ان کی اہلیہ بھی ہیں تو ہم تو اس لیے لڑ رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ ابھی آپ نے پی ٹی آئی سے سوال پوچھا تو ان کو تو معیشت کے بارے میں یا اس ملک کے اندر اگر دہشت گردی ہے، اس کے حوالے سے، یا اگر اس ملک کے اندر کوئی بھی فنانشل پرابلم ہے تو ان کا تو کوئی تعلق نہیں ہے ان مسائل کے ساتھ، ان کا تو ابھی ایک ہی تعلق ہے وہ یہ ہے کہ خان صاحب کو رہا کیسے کرانا ہے.

 

جب شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تھے تو کہتے تھے کہ آئیں میثاق جمہوریت کریں، دیکھیں ڈیڑھ دو پرسنٹ پر مہنگائی کا آنا بہت بڑی بات ہے،چالیس پرسنٹ پر مہنگائی تھی،

ماہر قانون ریاست علی آزاد نے کہا کہ انہوں نے اپنی ریزولوشن کے اندر لکھا کہ صدر نے صرف میرا انہوں نے ایلیج کیا، میں آپ کو نوٹیفکیشن دیتا ہوں آپ اس کو اسکرین پر دکھائیں اس میں میرے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری، وائس پریذیڈنٹ ، جوائنٹ سیکریٹری اور سیکریٹری بار تمام نے وہ ریزولوشن سائن کی تھی 20 فروری کو، اس کے بعد 24فروری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک ریزولوشن سائن کی تھی وہ بھی ریکارڈ پر ہے، میں نے مینڈیٹ لیکر وہ پٹیشن فائل کی، اس کے اندر لکھا ہوا تھا کہ ہم صدر کوآتھرائز کرتے ہیں اور میں نے وہ پٹیشن فائل کی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے اندر

پڑھیں:

گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریب، عبادات و لنگر کا اہتمام

گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری پہنچ رہے ہیں۔

یہ مقدس موقع مذہبی جوش و جذبے، روحانی رسومات اور بھائی چارے کی فضا سے معمور ہوتا ہے۔ گرودوارے میں خصوصی عبادات، کیرتن اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ کیوں منایا جاتا ہے اور سکھ مذہب میں اس کی کیا اہمیت ہے؟

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار نہ صرف مذہبی عقیدت کا مظہر ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیساکھی سکھ یاتری گرودوارہ روہڑی صاحب

متعلقہ مضامین

  •  شیر افضل مروت کا  پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج 
  • مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے بعد ہندوستان کا نشانہ بھارت کے اندر رہنے والی اقلیتیں اور بالخصوص مسلمان ہیں، پیر مظہر سعید
  • گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریب، عبادات و لنگر کا اہتمام
  • پاکستان کی افغان پالیسی میں شفٹ کیوں آیا؟
  • پی ٹی آئی کی عوام کے اندر سپورٹ بڑھی، کم نہیں ہوئی، اطہر کاظمی
  • اور پھر بیاں اپنا ( پہلا حصہ)
  • متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈاپور
  • متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈاپور
  • جنوبی وزیرستان: قبائل کا فتنتہ الخوارج کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف متحد ہونے کا اعلان