کیبنٹ ڈویژن نے مقصود انور خان کو ممبر ڈویلپمنٹ نیپرا تعینات کر دیا ہے۔ انہیں دوسری مرتبہ تین سال کے لیے ممبر نیپرا مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تعیناتی 20 اپریل سے مؤثر ہو گی، اور مقصود انور خان اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد:

ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی نیپرا میں مشترکہ درخواست پر سماعت جاری ہے۔

چئیرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے بگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس پر سماعت مکمل کر لی جبکہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی 2 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ آئی پی پیز سے نظرثانی کی منظوری کی صورت میں 3 روپے فی یونٹ تک فرق پڑے گا۔

سماعت کے دوران، حکام کا کہنا تھا کہ نظر ثانی سے قبل بگاس کا ٹیرف 17 روپے 13 پیسے تک ہے اور نظر ثانی کے بعد ٹیرف 13 روپے 05 پیسے تک آجائے گا، قیمتوں پر کمی یا اضافے کے اثرات میں روپے کی قدر کا کردار ہوگا۔

بگاس سے بجلی پیدا کرنے والے 9 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری
  • نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور
  • ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا عہدے سے مستعفی
  • دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، علیمہ خان
  • نیپرا میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
  • نیپرا کے ممبر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا
  • ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز کی درخواست پر سماعت
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کمی پر وفاقی حکومت کا یوٹرن،نوٹیفیکیشن جاری
  • 9 مئی کے تمام مقدمات پر ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا ایک ہی مرتبہ حکم جاری کریں گے: چیف جسٹس