پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے  پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں  ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔

لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی انٹر پارٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

دورانِ سماعت ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2018ء میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے درمیان اتحاد ہوا، ایک الیکشن کے لیے یہ اتحاد تھا یا ہمیشہ کے لیے؟

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا معاہدہ تاحیات ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے کہ اتحاد ایک الیکشن کے لیے تھا یا تاحیات، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے درمیان معاہدہ الیکشن کمیشن آفس کو پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک نظام میں لانے کیلیے اقدامات تیز کرنیکا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ
  • مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، ذرائع
  • لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کیلیے نیا ججز روسٹر جاری
  • ایم کیو ایم کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ
  • سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • استحکام پاکستان پارٹی کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پاورشوکرنےکافیصلہ
  • سینیٹ ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ
  • 2019ء میں پاک فوج کا حملہ بھارتی فوجی قیادت کیلئے انتباہ
  • پاکستان میں تشیع کی سیاسی جدوجہد اور قیادتیں(1)