پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے۔
یونائیٹڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔
ویسٹ انڈین پیسر جیسن ہولڈر نے یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق کی 66 رنز کی نصف سنچری رائیگاں گئی، جبکہ یونائیٹڈ کے کولن منرو نے ناقابل شکست 59 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا نے بھی 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر جیت کا مشن مکمل کیا۔
یونائیٹڈ کے بیٹرز سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اسی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اگلے میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے قومی اسپنر ابرار احمد نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سعود شکیل اور فن ایلن کی نصف سنچریاں بھی کوئٹہ کے لیے بارآور ثابت ہوئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل کا سنسنی خیز مقابلہ ‘کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ملتان سلطانز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا ۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 3وکٹوں پر 234رنز بنائے ۔ کپتان محمد رضوان نے 105رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران غلام 36اور مائیکل بریسویل 44رنز بناکر نمایاں رہے ۔ حسن علی ‘عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 6وکٹوں پرپوراکرلیا ۔ جیمزونس نے 101اور خوشدل شاہ نے 60رنز بنائے۔ عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جیمز ونس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔ کراچی میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 88 رنز کی شراکت فراہم کی۔ سعود شکیل نے59 اور فن ایلن نے53 رنزکی اننگز کھیلیں۔ حسن نواز نے 41، کشال مینڈس نے 35 اور رائیلی روسو نے 21 رنز بنائے۔ علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 136 رنز ہی بنا سکی۔ صائم ایوب 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے، حسین طلعت نے 35، مچل اوون نے 31 رنز بنائے۔ بابر اعظم صفر‘ محمد حارث 13‘ ٹام کوہلر کیڈ مور صفر‘ میس برائنٹ صفر‘ الزاری جوزف صفر‘ صفیان مقیم ایک اور محمد علی صفر پر آئوٹ ہوئے۔ زلمی کی پوری ٹیم سولہویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ابرار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔