Express News:
2025-04-15@18:51:57 GMT

انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد

اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT

وقت کی پابندی کو اکثر ایک خوبی کے طور پر دیکھا جاتا ہے، خاص طور پر جب بات ملازمت کیلئے انٹرویو کی ہو۔

تاہم LinkedIn پر ایک حالیہ وائرل پوسٹ نے ایک آن لائن بحث کو جنم دیا ہے جب ایک کاروباری مالک نے دعویٰ کیا کہ اس نے انٹرویو کے لیے بہت جلد پہنچنے والے ایک امیدوار کو نوکری دینے سے انکار کردیا۔

اٹلانٹا میں مقیم ایک کلیننگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک میتھیو پریوٹ نے LinkedIn پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آفس ایڈمنسٹریٹر کی جگہ کے لیے ایک امیدوار مقررہ وقت سے 25 منٹ پہلے پہنچ گیا-

میتھیو نے بتایا کہ درخواست دہندہ کی یہ حرکت اسے ملازمت نہ دینے کے فیصلے میں ایک اہم عنصر تھا۔

میتھیو نے کہا کہ میں نے گزشتہ ہفتے ایک امیدوار کو انٹرویو کے لیے بلایا اور وہ 25 منٹ قبل پہنچ گیا۔ یہ ایک اہم فیصلہ کن عنصر تھا کہ میں نے اسے کیوں نہیں رکھا۔

مالک نے بتایا کہ وجہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تھوڑا جلدی پہنچنا عام طور پر اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن وقت سے بہت پہلے آنا ناقص ٹائم مینجمنٹ یا سماجی بیداری کی کمی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بہت جلد آنا یہ تجویز کر سکتا ہے کہ کوئی شخص وقت کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہے۔

کمپنی کے مالک نے اس بات پر زور دیا کہ امیدوار کا انٹرویو سے پانچ دس منٹ پہلے پہنچنا سمجھ آتا ہے لیکن اس سے آگے کی کوئی بھی چیز غیر سنجیدہ ہو سکتی ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رجب بٹ ایک پوڈکاسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کسی بھی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دینے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں جسے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

اس بات کا انکشاف رجب بٹ نے پوڈکاسٹ میں انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا تھا۔

جب رجب بٹ سے ان کی آمدنی پوچھی گئی تو ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے جواب دیا کہ اس کا اندازہ صرف اس بات لگائیں کہ میں ایک پوڈکاسٹ میں آنے کے 15 لاکھ روپے لیتا ہوں۔

رجب بٹ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام بڑی تعداد میں میرا انٹرویو دیکھتے ہیں اور ملینز ویوز ملتے ہیں جس سے پوڈ کاسٹ میزبان کی بھی خوب کمائی ہوتی ہے۔

رجب بٹ نے بتایا کہ اس کے علاوہ روزانہ 3 سے 4 پروموشنل ویڈیوز ڈالتا ہوں جس سے میں 30 سے 40 لاکھ روپے کمالیتا ہوں۔

یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا ایسی جگہ ہے جہاں جتنا چاہو اتنا کماؤ۔ 

رجب بٹ نے کہا کہ البتہ میں ٹک ٹاک سے جتنا کماتا ہوں اُسے غریبوں میں تقسیم کردیتا ہوں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
  • گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں برآمد، مالک حیران رہ گیا
  • رجب بٹ ایک پوڈکاسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
  • رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے اور کہاں منتقل ہوئے
  • رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے اور کہاں منتقل ہوئے؟
  • 2025 کے پہلے 3 ماہ میں کتنے پاکستانی بیرون ملک نوکری کیلئے گئے؟ اعداد وشمار جاری
  • بیرون ملک ملازمت کیلئے 2025 کے ابتدائی تین ماہ میں کتنے پاکستانی گئے؟ اعداد وشمار جاری
  • 26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت درخواستیں مسترد  عمران کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے استدعا
  • سید کاشف علی کا امریکا ایران کے مذاکرات پر خصوصی انٹرویو