ملک میں پھر زلزلہ،خوف ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد:پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے دو بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔