چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ تکلیف میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اچھا کام ہوتا ہے چند عناصر بےبنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری شان اور سر کا تاج ہیں، اُڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، وہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی، تابوت خالی نکلا
کراچی (ویب ڈیسک) دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جاسکی، اہلخانہ کےمطابق آریان کا غیر ملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا ہے۔
جیونیوز کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوان کے والد اور والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے بقایا جات ادا کروا دیے تھے۔
مزید :