ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
عشائیہ کے موقع پر تحریک کے 46 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے "وفائے عہد کی بے مثال داستان" کے عنوان سے کیک بھی کاٹا گیا، علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفری جوانوں کی کارکردگی، قائد ملت کے ساتھ بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قائد ملت کے دست و بازو ہیں اور نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقین یاسر صدیقی، حیدر زمان، وسیم حسین اور میثم عباس کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف اہم امور و تنظیمی حوالے سے سیکرٹری جنرل نے جوانوں کی رہنمائی کی، بعدازاں تحریک کے 46 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے "وفائے عہد کی بے مثال داستان" کے عنوان سے کیک بھی کاٹا گیا۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفری جوانوں کی کارکردگی، قائد ملت کے ساتھ بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قائد ملت کے دست و بازو ہیں اور نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قائد ملت کے
پڑھیں:
کشمیریوں کے مکانات کی مسماری کا کوئی جواز نہیں ہے، شبیر کُلے
جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں عسکری پسندوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے رکن اسمبلی کشمیر نے کہا کہ انصاف کے تقاضے اور عدالتی احکامات کا احترام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے بعد رکن اسمبلی شوپیان شبیر احمد کُلے نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عسکریت پسند کے جرم کی سزا اس کے خاندان کو دینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ شبیر احمد کُلے نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کا واضح فیصلہ ہے کہ اگر باپ کسی جرم میں ملوث ہو تو بیٹے کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اسی طرح اگر کوئی عسکریت پسند 10 یا 12 سال پہلے گھر چھوڑ چکا ہے تو اُس کے اہل خانہ کو کیوں سزا دی جائے۔ جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں عسکری پسندوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے شبیر احمد کُلے نے کہا کہ انصاف کے تقاضے اور عدالتی احکامات کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے گناہ خاندانوں کو اجتماعی سزا دینا قطعی مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر میں متعدد عسکریت پسندوں کے گھروں کو دھماکے سے منہدم کر دیا۔ شبیر احمد کُلے نے بتایا کہ انہوں نے مودی حکومت کی سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کی بھی ستائش کی۔ پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے شبیر احمد کُلے نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی صورت میں سرحدی علاقوں کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارتی حکومت جنگ چاہتی ہے تو ہم بھی اس کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بحث کے لئے جموں و کشمیر اسمبلی خصوصی اجلاس بلایا گیا۔ پہلگام حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے اس حملے کی مذمت میں متفقہ قرارداد منظور کی۔