معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔

یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔

ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: “یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)


ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔

ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چاہت فتح علی خان کی بولنگ وائرل، جوانی یاد آگئی

چاہت فتح علی خان، جو پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں وہ ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا یہ اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک سابق کرکٹررہ چکے ہیں، جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/chahat-fateh-ali-khan-is-doing-bowling-batting-practice-and-showcasing-his-skills.he-has-also-been-a-former-cricketer.mp4
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار، چاہت فتح علی خان، نے کچھ عرصہ پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر ملکۂ ترنم نور جہاں کے مشہور گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کا نیا ورژن جاری کیاتھا۔ اس گانے نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور ایک ماہ میں 27 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔ تاہم، یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے باعث یہ گانا ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعد، چاہت فتح علی خان نے ”بدو بدی 2“ کے نام سے گانے کا نیا ورژن جاری کیا، جس میں نوے کی دہائی کے مشہور گانے ”نچاں گے ساری رات سونیا وے“ کی طرز اور بول شامل کیے گئے ہیں۔ یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تاکہ کاپی رائٹ مسائل سے بچا جا سکے۔ ​

چاہت فتح علی خان کی گلوکاری اور مزاحیہ انداز پر مختلف آراء موجود ہیں، جہاں کچھ سامعین ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں، وہیں دیگر اسے تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ اس کے باوجود، انہوں نے اپنی گلوکاری جاری رکھی ہے اور نئے گانے ریلیز کرتے رہتے ہیں۔ ​

حال ہی میں، چاہت فتح علی خان نے بالی وڈ کے مشہور گانے ”چھیاں چھیاں“ کا بھی اپنا ورژن جاری کیا، جس میں ایک خاتون ماڈل کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیے۔ یہ گانا انسٹاگرام اور فیس بک پر ریلیز کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ملک میں گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ،ٹریفک پلان بھی جاری

متعلقہ مضامین

  • چاہت فتح علی خان کی بولنگ وائرل، جوانی یاد آگئی
  • یادیں لوٹ آئیں ،ٹام اینڈ جیری کا اے آئی ورژن سوشل میڈیا پرخوب وائرل، دیکھیں
  • عروہ حسین کی بالی وڈ گانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر انٹری، ویڈیو وائرل
  • چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
  • ریحام خان نے اپنی مادری زبان میں سُر بکھیر دیے، ویڈیو وائرل
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی: قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے
  • عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی