آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے، گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ، حیدرآباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی 39، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان37، لاہور، پشاور 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اتوار سے لاہور اور بیشتر پاکستان میں ہیٹ ویووآئےگی
سٹی42: اتوار 13 اپریل سے لاہور میں سورج آگ برسانے کا آغاز کرے گا، سورج کی آتش باری کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا بلکہ اس کے بعد بھی۔
سٹی42 نے اپنی گزشتہ رپورٹوں میں بتایا تھا کہ اتوار کے روز سے آئندہ پورا ہفتہ لاہور میں شدید گرمی ہو گی۔
آج میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ 13 اپریل سے فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق 14 اپریل سے ملک کے بیشتر جنوبی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہیں گے، سندھ ، جنوبی پنجاب ،بلوچستان میں 13 سے 18 کے دوران درجہ حرارت "معمول سے" 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں (شمالی پہاڑی علاقوں) میں 14 سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راتیں بھی گرم ہوں گی، گرمی کی لہر کے باعث آندھی، جھکڑ چلنے کی توقع بھی ہے۔
لاہور میں کیا ہونے جا رہا ہے
لاہور میں آج جمعہ کی صبح نصف گھنٹے کے لئے ہوئی ہلکی بارش کا معمولی اثر آج دن بھر رہا، یہ کل بھی کسی حد تک رہے گا۔ ہلکے بادل اور ہلکی ہوا کے طفیل ہفتہ اور کسی حد تک اتوار کا دن قدرے کم گرم رہین گے، اتوار سے گرمی کی نئی لہر اپنا جلوہ دکھائے گی جو لاہور میں پیر کے روز زیادہ محسوس کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
منگل سے اتوار تک سورج پوری آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کو محسوس کروائے گا۔
منگل، بدھ جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دوران ٹمپریچر 40 سے 43 ڈگری سیلسئیس تک بڑھے گا، جو اپریل کے دوران لاہور میں شدید ترین ٹمپریچرز میں شمار ہو گا۔
سندھ میں کیا ہو گا
سندھ میں اتوار کے روز سے آنے والی گرمی کی لہر زیادہ شدید ہو گی۔ سندھ کے کئی شہروں میں ٹمپریچر اپریل کے پہلے ہی ہفتے 43 اور 44 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گئے تھے۔ اس اتوار کو وہاں زیادہ گرمی ہونے کا خدشہ ہے۔
بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی؛ نوٹیفکیشن جاری
اپریل میں شدید ترین گرمی کا ریکارڈ
اس سے پہلے اپریل 2018 میں اپریل کے مہینے میں سندھ میں سب سے زیادہ ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پاکستان میں اپریل کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا، خاص طور پر صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں، جہاں 30 اپریل 2018 کو درجہ حرارت 50.2°C (122.4°F) ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ عالمی سطح پر اپریل کے مہینے کے دوران ریکارڈ کیا گیا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
بھارت؛ آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد لقمہ اجل بن گئے
Waseem Azmet