ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ:کوالالمپور میں چائنا  میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر دس اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں ‘شی جن پھنگ کے ثقافتی  جذبات ‘، ‘غربت سے باہر نکلنا اور ‘ابھرتا ہوا چین شامل ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیر  کے نائب سربراہ  اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے  اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ 2024 میں صدر شی جن پھنگ  نے وزیر اعظم انور ابراہیم کے  ساتھ  مذاکرات کے دوران  چین ملائیشیا  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، اپنے اپنے  ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد کرنے اور علاقائی خوشحالی اور استحکام میں نئے اور زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی تجویز پیش کی  ۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ  دونوں ممالک کے رہنماؤں  کی لیڈرشپ میں چین ملائیشیا  تعلقات نئے دور میں روشن مستقبل کی جانب  گامزن ہوئے  ہیں۔ اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات چین اور ملائیشیا کے درمیان عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میڈیا گروپ کے

پڑھیں:

بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)

انہوں نے لکھا کہ سر منڈوا کر میں نے اپنے آپ کو ان حدود سے آزاد کیا، اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کوئی باغی نہیں لیکن دنیا کے طے کردہ خوبصورتی کے معیارات کو توڑنے کا ارداہ کیا۔

ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےکچھ نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تنقید کی۔

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ
  • امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع
  • 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ
  • یو این چائنیز ڈے 2025ْ   اور پانچویں  سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول  کا آغاز 
  • تحریک انصاف کی گروپ بندیوں اور مخالف دھڑوں نے معدنیات بل کو متنازع بنا دیا، اسد عاطف اور شہرام کو سازشی نہیں کہا، عمران خان