پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کو وحشیانہ بمباری کے زریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔پشاور کے معروف تجارتی مرکز خیبربازار میں پاکستان بزنس فورم کے تحت غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی اور کابلی چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، بزنس فورم کے صدر خالد گل مہمند، انجمن تاجران خیبربازار کے صدر خالد محمود اور پریس مارکیٹ کے مشتاق خلیل سمیت دیگر تاجروں نے خطاب کیا۔ پشاور کی جدید بستی حیات آباد میں نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد سے مقامی علماء کی قیادت میں مظاہرین نے گول چوک حیات آباد میں بڑے احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کی۔ جس سے ممتاز عالم دین اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل، شیخ القرآن مولانا حسن جان اور دیگر مقررین نے غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقوام عالم کی خاموشی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز اسلامی میں بھی نماز جمعہ کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جبکہ جامع مسجد سکندرٹاون پشاور سے بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری خالد وقاص نے کی۔ جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کو وحشیانہ بمباری کے زریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ڈیڑھ سالہ وحشیانہ مظالم کے بعد حماس کے ساتھ اپنے قیدیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی کا معاہدہ کیا لیکن جیسے ہی اسرائیلی قیدیوں کو رہائی ملی تو اسرائیل نے سیزفائر کے تمام قوانین اور معاہدے کو پیروں تلے روندتے ہوئے غزہ پر پھر سے بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا، جس سے اب تک مزید سینکڑوں بے گناہ بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے کے ضلعی کے بعد
پڑھیں:
جماعت اسلامی کی اپیل ، آج فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ ہوگا
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا
ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان
امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے ، فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں، پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز کا انعقاد کریں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت جگانا ہے ، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18 کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا، جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔