Daily Ausaf:
2025-04-12@23:27:13 GMT

قرآن کی برکتیں

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
فرشتوں کا سردار اور فرشتوں میں نہایت امانت دار ہے ۔جس پر یہ کتاب نازل ہو ئی اس کو فرشتے سے لینے کی روحانی قوت اور انسانوںکو دینے سکھانے کی مادی صلاحیت سے پو ری طرح نوازاگیا ہے ۔ اس نے زندگی کے چالیس برس اہل مکہ میں بڑی عزت کے ساتھ امین ،صادق کی حیثیت سے بسر کئے ہیں۔ اس کی زندگی دیکھنے والے ذرا بھی انصاف سے کا م لیں تو اس کو مجنوں و دیوانہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔نہ ہی اس پر کا ہن ہو نے کا الزام لگاسکتے ہیں ،کیونکہ وہ غیب کی ایسی باتیں بتاتے ہیں جو کو ئی عام انسان نہیں بتاسکتا ، جبکہ کاہن میںیہ کمال کہا ں ؟ اس رسول کے لئے قرآن لا نے والا فرشتہ جبرئیل ؑبھی کوئی نیا نہ تھا بلکہ وہ جبرئیل علیہ السلام کو پہلے بھی دیکھ چکے تھے ،یہ قرآن ایسی زبان میں آیا ؟نہا یت ہی صاف ستھری ، بلیغ ، و فصیح زبان ہے ۔اس کو بولنے اور سمجھنے والے بھی موجود ہیں جو اچھی طرح جا نتے ہیں کہ ایسی زبان نہ کوئی مجنون و دیوانہ بول سکتا ہے اور نہ ہی عام انسانوں کے بس کی بات ہے ۔
اس کتا ب الٰہی کو اس لئے نازل کیا گیا کہ رسول اس کے احکام بیان کر کے اس کی آیتیں سنا کر انسانوں کو خدا کے عذاب سے ڈرائے اس آخری کتا ب کا ذکر پچھلی آسمانی کتابوں میں موجود تھا۔ قرآن کریم نہایت معتبر و محتاط ذریعہ سے نبی کریم علیہ السلام پر تیئیس سال تک نازل ہو تا رہا ۔ پہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی۔ جو سورہ اقرا کی پانچ آیتیں تھیں ،جن کے بعدتقریباً تین سال تک سلسلہ وحی منقطع رہا ، پھر سورہ مد ثر کی ابتد ائی آیات نا زل ہوئیں اور قرآن کریم کا نزول کا سلسلہ جاری ہو گیا ،جب خدا چاہتا ، یاجب خدا کے بندوںکو اس کا حکم کا انتظار ہو تا تو جبرئیل علیہ السلام ،حضور علیہ السلام کے دربار میں اللہ کا پیغام لے کرحاضر ہو جاتے ۔قرآن کریم ، دنیا کے اس حصے عرب میں نازل ہوا جو ہر اعتبار سے بنجر اورا جڑاہوا تھا ۔ یہاں نہ کو ئی تہذیب تھی، نہ یہاں کو ئی تمدن تھا، نہ ان لوگوں کاکوئی عمل نہ کردار ، کون نہیں جانتا جس قوم میں قرآن نازل ہو رہا تھا وہ جانوروں سے بدتر زند گی بسر کر رہی تھی۔ ان کے یہاں معز زترین شخص وہ ہوتا تھا جو سب سے بڑا قاتل ،ظالم جواری، یا شرابی ہو ، ان کے یہا ں عورتوں سے سوائے خواہش نفس کی تکمیل کے کوئی دوسرا رشتہ ہی نہ تھا ۔غرضیکہ نزول قرآن کا ماحول ، جہالت وظلم وستم ، بے حیا ئی بے شرمی اور نہایت ہی غربت اور تنگدستی کا ماحول تھا،لیکن قرآن نازل ہو ا گویا کہ بنجر زمین پر رحمت باری کی ایسی بارش برسی کہ اس کے کانٹے پھول بن گئے ، اس کے پتھر ہیرے ،جواہرات ،میں تبدیل ہو گئے ۔ غیرمہذیب انسانوں نے دنیا کو تہذیب سکھائی ظلم ستم کرنے والے عدل و انصاف کا نمونہ بن گئے۔
اونٹ و بکر یا ں چرانے والے انسانوں کے رہبر ورہنما بن گئے ۔فاقہ کر نے والوں کے سامنے دولت کے انبار نظر آنے لگے۔ اپنے لئے دوسروں کو قربان کر نے والے ایثاروں قربانی کا پیکر بن گئے۔ غلام آقا ہو گئے۔ کمزوروں کو قوت مل گئی، آپس میں لڑنے والے بھائی بھائی ہو گئے ،رنگ ونسل زبان کے فرقوں میں بکھرے ہو ئے جمع ہو گئے، ایک مضبوط قوم بن گئے ۔قرآن کیا آیا ایک انقلاب آیا ، صرف اہل مکہ یا اہل عرب میں نہیں بلکہ بنی نوع انسان میں انقلاب آیا ۔ترجمہ : ’’رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اتارا گیا یہ (قرآن) لو گوں کو حق کاراستہ دکھاتا ہے اور (اس میں)ہدایت کی روشن دلیلیں ہیں اور حق اور باطل کو علیحدہ علیحدہ کر نے والا ہے ‘‘ (پ ۲ ، البقر ، ۲۸۱) بنی نوع انسان کی ہدایت ، رہبری ہی نزول قرآن کا مقصد ہے ،اس میں دلائل کی یہ قوت بھی مو جود ہے کہ وہ اپنے دعووںکو حق اور ہدایت کو ذریعہ نجات ثابت کر سکے۔ یہ ایک ایسا نور ،روشنی بن کرآیا جس سے اچھائی برائی حق و باطل کا فرق بالکل واضح ہو گیا سورہ نسا میں ہے ،ترجمہ : ’’اے لوگو!تحقیق تمہارے پاس ایک روشن دلیل (حضور علیہ السلام)آچکی تمہارے رب کی طرف سے اور ہم نے تمہاری طرف کھلا ہو انور اتارا ہے‘‘ (پ۲النسا ،۵۸۱)
قرآن بلاشبہ نور ہے ، روشنی ہے یہ نازل کیا ہو اتو کفر و شرک ، بدعملی ،بدکرداری کا اندھیرہ چھٹ گیا ،تاریکی میں بھٹکنے والوں نے قرآن کی روشنی میں منزل مقصود کو پا لیا، قرآن تو بنی نوع انسان کے لئے نور ہے، روشنی ہے، ذریعہ ہدایت ہے ۔قرآن کا یہ اثر چند انسانوں پر نہ ہو ا ، بلکہ اس نو ر سے تئیس برس کے قلیل عرصہ میں تقریبا ایک لا کھ چالیس ہزار افراد نے ہد ایت حاصل کی اور آج چودہ سو برس کی طویل مدت گزر جانے پر بھی اس کی چمک میں کوئی کمی نہ آئی اور قیامت تک یہ روشنی منزل تلا ش کرنے والوں کی رہبری کر تی رہے گی ۔قرآن سے ہد ایت حاصل کر نے والے بڑے فائدے میں رہے ،ان کی دنیا سنور گئی اور آخرت سدھر گئی وہ ہر اعتبار سے کامیاب و کامران ہیں ، ارشاد ہو تا ہے ، سورہ بنی اسرائیل میں ہے کہ ترجمہ: ’’بیشک یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جوسب راستوں سے سیدھا ہے ، اور نیک عمل ایمان والوں کو بڑے ہی اجر کی خوشخبری سناتا ہے‘‘ (پ ،۵۱ ، سورہ بنی اسرائیل ، ۹) جنہو ں نے قرآن کو اپنالیا ، اس پر عمل کیا ان کے جسمانی و روحانی امراض ختم ہو جاتے ہیں ،سیاسی ، و معاشی ، معاشرتی مسائل حل ہو جاتے ہیں ، ان پر رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، غربت و تنگدستی دور ہوجاتی ہے ۔دشمن کا خوف ، دنیاکے مصائب کا خوف ،خاتمہ کاخوف، قبر کا خوف ، حشر ونشر کا خوف ،حساب و کتاب کاخوف ، غرض کہ سب ہی سے نجات مل جاتی ہے ۔
(جاری ہے )

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: علیہ السلام نازل ہو نے والے ہو گئے کا خوف

پڑھیں:

کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پہ ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سرکاری طبی معائنہ کردیا گیا ہے جس کی رپورٹ اتوار کے روز جاری کی جائے گی۔

79 سالہ امریکی صدر کے دماغ کی کارکردگی جانچنے کے لیے جمعے کے روز میری لینڈ کے ایک اسپتال میں کوگنیٹیو ٹیسٹ سمیت کئی دوسرے معائنے کیے گئے جن کے بارے میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا تھے۔

یہ بھی پڑھیے: جنسیں صرف 2 ہی ہیں، میری حکومت خواتین کو مضبوط کر رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

دوران ٹیسٹ ٹرمپ سے 30 سوالات پوچھے گئے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے سب کے درست جوابات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر میں اچھی حالت میں ہوں۔ میرا دل ٹھیک ہے، روح اچھی ہے بلکہ بہت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن کی صحت اور بطور صدر ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے درکار فٹنس پر کئی سوالات اٹھادیے تھے۔

جنوری میں صدارت کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ اس عہدے تک پہنچنے والے امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دماغ ڈونلڈ ٹرمپ صحت طبی معائنہ

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پہ ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی
  • پاکستان، قرآن اور ہمارا امتحان
  • ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ
  • کوہلی کی IPL میں ریکارڈ ایک ہزار باؤنڈریز
  • آزادی کے اہداف اور درپیش خطرات
  • بالی ووڈ کی رومانوی جوڑی کا مجسمہ لندن میں نصب ہو گا