غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔
حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں بھی کارروائی تیز کر دی گئی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔
ارشاد خان مہمند نے بتایا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان باشندوں
پڑھیں:
پاکستان سے افغان مہاجرین کا انخلا جاری
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کا انخلا جاری ہے۔
پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 63 تک پہنچ گئی۔ 9 اپریل کو 7 ہزار 762 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 63 تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان مہاجرین ملک بدر
غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہےکہ غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔حکومت کی جانب سے واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔