Express News:
2025-04-13@00:48:32 GMT

دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

دہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو پاک ایران سرحد سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کی  واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سفیان دہرے قتل کے مقدمے میں گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزم کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی۔  رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔  

مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار

گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نےبیرون  ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کی مدد سے بیرون ممالک مفرور دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اشتہاری ملزم

پڑھیں:

راولپنڈی: لیڈی منشیات فروش، افغان باشندے سمیت 13 سپلائرز گرفتار، 31 کلو چرس برآمد

راولپنڈی پولیس نے منشیات سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر اور افغان باشندے سمیت 13 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے  31 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کریک ڈاؤن سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کیا گیا، وارث خان پولیس نے ملزم ارشد عرف ٹلہ سے 11 کلو 200 گرام چرس اور ملزم جمیل سے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کی۔ دھمیال پولیس نے افغان باشندے ارشاد سے 1 کلو 160 گرام چرس اور پیرودہائی پولیس نے ملزمہ نسیم اختر سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی۔

آراے بازار پولیس نے ملزم شعیب سے 3 کلو 600 گرام چرس، ملزم عاطف سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔ گوجر خان پولیس نے ملزم واجد سے 2 کلو 100گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم شہباز سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم اسد ضیاء سے 1 کلو 670 گرام چرس، ملزم حکیم گل سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد کی۔

روات پولیس نے ملزم گلفراز سے 1 کلو 580 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم اشتیاق سے1 کلو 420 گرام چرس، ملزم یاسر سے1 کلو 160 گرام چرس برآمد کی۔

سی پی او کے مطابق نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اوکاڑہ: 13سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
  • سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
  • سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں 9 ٹرک جلانے کے واقعات، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 مقدمات درج، 19 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: لیڈی منشیات فروش، افغان باشندے سمیت 13 سپلائرز گرفتار، 31 کلو چرس برآمد