مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کا حامی ہوں، لیکن ایسا نہ ہو مذاکرات کے نام پر مذاق رات نہ بن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔
شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہو رہے ہیں
پڑھیں:
سابق صدر مملکت عارف علوی کا مذاکرات کی حمایت کا اعلان
سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما عارف علوی نے مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔
سابق صدر نے امریکا میں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مذاکرات اور بلوچستان کے مسئلے پر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیت چکی تھی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے۔ ، ایسا نہ کیا گیا ہوتا تو بلوچستان سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ہماری حکومت ہوتی۔
سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کی آواز نہیں سنی جارہی اس لیے وہ مایوس ہے، بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے احتجاج کو جبر سے روکا جا رہا ہے، جس سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، ملک میں میڈیا پر بھی قدغنیں ہیں اور یہ آزاد نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
arif alvi اسٹبلشمنٹ بات چیت پی ٹی آئی عارف علوی مذاکرات