بھارتی فلم انڈسٹری کی دو خوبصورت اداکارائیں مادھوری اور جوہی چاؤلہ سے شادی کرنے کے کئی سپر اسٹارز خواہش مند تھے لیکن دونوں نے کسی فلمی ہیرو کو گھاس نہ ڈالی۔

دھک دھک ہیروئن اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جب کہ اس سے چار سال قبل یعنی 1995 میں جوہی چاولہ صنعتکار جے مہتا سے شادی کرچکی تھیں۔

کافی ود کرن میں جب فلمی دنیا سے جیون ساتھی منتخب نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تو دونوں اداکارائیں مسکرا اُٹھیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔ میں نے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا لیکن ان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

جوہی چاولہ نے کہا کہ فلمی ہیرو بناؤ سنگھار کے لیے شیشے کے سامنے کھڑے رہتے تو ہم دونوں کی کبھی بن نہ پاتی۔

ادکارہ نے مزید کہا کہ اس کے برعکس جے مہتا مجھے پھول، کارڈزاور تحائف بھیجتے تھے جس نے مجھے اچھا خاصا متاثر کیا تھا اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں اداکاراؤں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سارا فوکس کام پر رہا اور کبھی دل کسی کی جانب راغب نہیں ہوا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کرسٹیانو رونالڈو فلمی دنیا کی چمک دمک میں قسمت آزمانے کو تیار

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب فلم انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی وڈ کے نامور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ مل کر پروڈکشن اسٹوڈیو بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے فلم اسٹوڈیو کا نام "URMarv" رکھا جا رہا ہے جو کھیل اور سنیما کی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئے گا۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں فلم اسٹوڈیو کا اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں کیونکہ اب میں ایک نئے کام کی شروعات کر رہا ہوں۔

فلم اسٹوڈیو میں رونالڈو کے پارٹنر میتھیو وان نے کہا کہ کرسٹیانو نے فٹبال کے میدان میں وہ کہانیاں تخلیق کی ہیں وہ کوئی نہیں لکھ سکتا تھا۔

میتھیو وان نے مزید کہا کہ میں ان سچی کہانیوں پر متاثر کن فلمیں بنانے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی پرفیومز اور گھڑیوں کے برانڈز سمیت پراڈکٹس کے ذریعے فیشن کی دنیا میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں ہی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جو چند گھنٹوں میں سب سے زیادہ ویوز اور فالوورز حاصل کرنے والا چینل بن گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟
  • انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی: 5 پاکستانی کیسے پوری ملائشین قوم کے ہیرو بنے
  • ایک یادگار ملاقات کی دلچسپ روئیداد(1)
  • بالی وڈ کی ان دو حسیناؤں نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • کرسٹیانو رنالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
  • کرسٹیانو رونالڈو فلمی دنیا کی چمک دمک میں قسمت آزمانے کو تیار
  • یاسر کا لیپ ٹاپ کیوں توڑا تھا؛ ندا نے حیران کن وجہ بتادی