ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کا ویر پہاڑیا اسٹائل ون لیگ ڈانس؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
مڈوک فلمز کی 20 ویں سالگرہ اور باکس آفس کامیابیوں کی تقریب میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کا وائرل ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے دوستوں کی اس جوڑی نے ویر پہاڑیا کے مشہور ’’ون لیگ ڈانس‘‘ کو اپنے انوکھے انداز میں پیش کیا۔
تقریب کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو ڈانس فلور پر ویر پہاڑیا کے اسٹائل کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ورون نے سدھارتھ کو گرمجوشی سے گلے لگایا، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یاد رہے کہ ویر پہاڑیا کو حال ہی میں فلم ’اسکائی فورس‘ کے گانے میں ان کے غیر روایتی ڈانس مووز پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم ویر نے تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں ٹرولنگ سے محبت کرتا ہوں۔ بیس دن پہلے مجھے کون جانتا تھا؟ اب اگر میں لنگڑاتا ہوا چلوں تو بھی لوگ مجھے پہچان لیں گے۔‘‘
’اسکائی فورس‘ 1965 کی ہند و پاک فضائی جنگ پر مبنی ہے، ویر پہاڑیا کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی۔ مڈوک فلمز کے بینر تلے بنی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کی بلکہ ویر کو بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
ورون اور سدھارتھ کی یہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر مداح پھر سے ان کے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے دنوں کو یاد کرنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو کو ’’بہترین دوستی کی علامت‘‘ قرار دیتے ہوئے دونوں اداکاروں کی تعریف کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوفیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ تحصیل سمندری کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 اپریل کو اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔
ملزمان نے پولیس کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم ملزمان نے گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔