منسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیاوطن واپسی پر منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

منسک(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین میزبانی پر بیلاروس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، منسک کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر سے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دونوں ممالک کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس سے تعلقات نئی بلندی تک لےجانے کی خواہش کا اظہار
  • شہباز شریف کا بیلاروس دورہ مکمل، وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے ائیرپورٹ پر الوداع کیا
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال
  • نوازشریف کی سیاست میں واپسی مشاورت کی حد تک ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے