پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی اسٹیج پر رکھی۔بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل تقریب کا
پڑھیں:
کر کٹ بخار عروج پر،پی ایس ایل سیزن 10کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی
راولپنڈی ( نیوزڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم،پی ایس ایل سیزن 10کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی،افتتاحی تقریب شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی، معروف گلوکار عابدہ پروین، علی ظفر ، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادوجگائیں گے، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز رات ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے ہوں گے،گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں10،10مقابلے کھیلیں گی ،ٹاپ 4ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی ، پی ایس ایل کا پہلامرحلہ کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا ،کراچی5اورراولپنڈی11مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔
مزیدپڑھیں:سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی مشکلات کے باعث کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں