بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرانے گزشتہ روزبجلی سستی کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جس کے بعد آج پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست جمع کرائی تھی جسے نیپرانے منظور کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بجلی ایک روپے فی یونٹ سستی

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی،نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے تاہم صارفین کے حقوق کی تنظیموں اور ماہرین نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے مقابلے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قراردیا ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کردی گئی اور نیپرا نے بجلی کی قیمت 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگا نیپرا کی جانب سے بھیجے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا.

وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جب کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا اس سے قبل کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا.

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور تیل کی قیمت بڑھنے پرفیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں حکومت بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرتی ہے جبکہ کمی کی صورت میں اس فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا جاتا . ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزسے جس قیمت پر بجلی خریدی جاتی ہے نیپرا چند ماہ قبل اپنی رپورٹ میں بتا چکا ہے حکومت خریدکردہ قیمت پر منافع‘ترسیل اور دیگر اخراجات کی مدمیں سو فیصد اضافی بھی وصول کرئے تو فی یونٹ قیمت19/20روپے سے زیادہ نہیں بنتی تاہم عالمی مالیاتی اداروں کو آمدن بڑھانے کے لیے دیئے جانے والے پلان میں یوٹیلٹی بلوں کے ذریعے وصولیوں کو اولین ترجیح کے طور پر رکھا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ مجموعی آمدن بڑھانا جن وزارتوں اور محکمو ں کی ذمہ داری ہے وہ بجٹ سے کئی سو ارب سالانہ وصول کرتے ہیں اگر آمدن صرف یوٹیلٹی بلوں کے ذریعے ہی بڑھائی جانی ہے تو ان وزارتوں اور محکموں کو ختم کرکے ان کے بھاری بھرکم اخراجات کو بچایا جائے .

ماہرین کا کہنا ہے کہ آمدن اور اخراجات میں عدم توازن کی وجہ سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں حکومتیں اخراجات کو مسلسل بڑھاتی رہتی ہیں جن میں بہت بڑا حصہ غیرضروری اخراجات کا ہے ہرآنے والی حکومت اپنے کارکنوں کو نوازنے کے لیے سرکاری محکموں میں آسامیاں نئی پیدا کرتی ہے جو بعد میں سرکاری خزانے پرمستقل بوجھ بن جاتی ہیں وفاق اور صوبوں میں ایسی غیرضروری اسامیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے .

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت اخراجات کم کرنے اور آمدن کے لیے تجارت سمیت دیگر ذرائع بڑھانے پر توجہ دے اس وقت ملک میں زراعت‘انڈسٹری ‘چھوٹے کاروبار سب شدید مالی دباﺅ کا شکار ہیں دنیا بھر میں زرعی شعبے پر توجہ دی جارہی ہیں پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت اور زراعت اور لائیوسٹاک سے بہت زیادہ زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے .

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • خوشخبری، بجلی مزید سستی ہو گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71پیسے سستی کردی گئی
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی
  • نیپرا نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی