ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے صحافی کے سوال پر بابر ناراض
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔
تاہم تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے بابراعظم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں اور کھلاڑیوں کی ناقص ناقص کارکردگی پر سوال کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیوں آواز بلند نہیں کرتے؟۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم دستیاب ہوں گے؟
جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر و سابق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں آکر ڈھنڈورا نہیں پیٹیں گے، اگر کوئی بات ہوگی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداروں کو بتادیں گے۔
مزید پڑھیں: کیا ڈیوڈ وارنر پریکٹس پچ پر ناراض ہوئے؟ میدان چھوڑ کر چلے گئے
بابراعظم کے رپورٹر کے جواب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ کارکردگی ٹیم کی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن انکے مزاج نہیں مل رہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 سے قبل بابراعظم انجری کا شکار: پشاور زلمی کو دھچکا لگ گیا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے اسلام آباد میں ہونے والے تربیتی سیشن کے دوران انہیں گیند پاؤں پر لگ گئی جس کے بعد وہ واضح طور پر تکلیف میں دکھائی دیے اور لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہوئے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بابراعظم کو چلنے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے پشاور زلمی کی جانب سے تاحال بابراعظم کی انجری پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم کرکٹ حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کی عدم موجودگی ٹیم کی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 10 کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترنا ہے یہ مقابلہ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اس بات کا انتظار ہے کہ آیا بابراعظم فٹ ہو کر ٹیم کی قیادت کریں گے یا نہیں