پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب کے بعد بیلا روس کے صدر لوکا شینکو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی قیادت میں بیلا روس نے نمایاں ترقی کی۔ بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ہماری مفید بات چیت ہوئی۔ مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔
بیلا روس کے صدر لوکا شینکو نے پاکستانی وزیراعظم کے دورہ بیلاروس پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیلا روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلا روس کے دوران بیلا روس کے داخلی امور کی وزارت اور پاکستانی وزارت داخلہ کے مابین معاہدہ ہوا ہے۔ اسی طرح پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع میں فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مختلف شعبوں میں مواقع موجود ہیں بیلا روس کے پاکستان کے شہباز شریف
پڑھیں:
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
منسک(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین میزبانی پر بیلاروس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، منسک کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر سے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دونوں ممالک کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔
Post Views: 3