تحائف نہ دینے پر بریک اپ، لڑکے نے لڑکی کے گھر سیکڑوں کیش آن ڈیلیوری آرڈرزبھیج دیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے شخص کو اپنی محبوبہ کی رہائش گاہ پر 300 کیش آن ڈیلیوری آرڈر بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق24 سالہ نادیہ نامی خاتون بینک میں ملازم ہے جس نے 4 ماہ کے دوران 300 آرڈرز ملنے کے بعد پریشان ہوکر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
24 سالہ نادیہ نے ایمازون اور فلپ کارٹ اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ جس شخص نے خاتون کے گھر سیکڑوں آرڈر بھیجے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کا25 سالہ سابق بوائے فرینڈ سمن سکندر ہے۔
نادیہ نے بھی پولیس کو بتایا کہ پارسل گزشتہ برس نومبر میں سمن سے اس کے بریک اپ کے فوراً بعد ملنا شروع ہوئےتاہم سیکڑوں پارسل کو ادائیگی کے بغیر واپس کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ نادیہ کا پڑوسی سمن سکندر اسے برسوں سے جانتا تھا اور حال ہی میں ہوئے بریک اپ کے بعد سمن نے نادیہ کو ہراساں کرنا شروع کیا، سمن نے پولیس کے سامنے پارسل بکنگ کرنے اور نامعلوم نمبرز سے نادیہ کو ٹیکسٹ اور کالز کے ذریعے ہراساں کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
سمن نے پولیس کو بتایا کہ’ نادیہ کو آن لائن شاپنگ بہت پسند تھی اور وہ اکثر اس سے تحائف کا مطالبہ کرتی تھی لیکن وہ یہ مطالبات پورے نہیں کرسکتا تھا جس کی وجہ سےنادیہ نے اس سے بریک اپ کرلیا اور یہی وجہ تھی کہ اب اس نے نادیہ کو پارسلز کے ذریعے ہراساں کیا‘۔
پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
لاہور:لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔